ہم بھجن کرتے ہیں گا کر دیوتا کی خوبیاںآپ ہیں قبروں پہ گاتے جھوم کر قوّالیاںہم چڑھاتے ہیں بتوں پر کھانا پانی دودھ دھارآپ قبروں پر چڑھاتے دیگ و چادر بے شمارپنڈتوں کو حرفِ آخر گر سمجھنا ہے ضلالپیر اور امام کی تقلید ہے کیونکر کمال؟بُت کی پوجا ہم کریں، ہم کو ملے نارِ سقرآپ پوجیں قبر کو، کیونکر ملے جنت کا گھر؟کتنا ملتا جُلتا میرا آپ سے ایمان ہےآپ کہتے ہیں مگر ہم کو کہ ’’بے ایمان‘‘ ہےشرکیہ اعمال سے گر غیر مسلم ہم ہوئےپھر یہی اعمال کر کے کیسے مسلم تم رہے؟تم بھی مشرک ہم بھی مشرک معاملہ جب صاف ہےجنتی تم دوزخی ہم، یہ کہاں انصاف ہے