کسی شاعر نے اپنے کلام میں ’’ صنم پرستوں‘‘ اور ’’ قبر پرستوں‘‘ کا موازنہ کیا خوب کیا ہے:ایک ہی ’’پَربھُو‘‘ کی پوجا ہم اگر کرتے نہیںایک ہی دربار پہ سر آپ بھی دھرتے نہیںاپنی سجدہ گاہ دیوی کا اگر ’’استھان ‘‘ہےآپ کے سجدوں کا مرکز بھی تو ’’قبرستان‘‘ ہےاپنے ’’دیوتاؤں‘‘ کی گنتی ہم اگر رکھتے نہیںآپ بھی ’’مشکل کشاؤں‘‘ کو تو گِن سکتے نہیںجتنے ’’کنکر‘‘ اتنے ’’شنکر‘‘ یہ اگر مشہور ہےجتنے مُردے اتنے سجدے آپ کا دستور ہےاپنے دیوی دیوتاؤں کو ہے گر کچھ اختیارآپ کے ولیوں کی طاقت کا بھی ہے کوئی شمار؟وقتِ مشکل ہے اگر نعرۂ جے بج رنگ بلیآپ کو دیکھا لگاتے نعرۂ حیدر یا علیرکھتا ہے اوتار ’’پربھو‘‘ اپنا گر ہر دیس میںآپ نے سمجھا خدا کو مصطفیٰ کے بھیس میںجس طرح ہم ہیں بجاتے مندروں میں گھنٹیاںمرقدوں پہ آپ کو دیکھا بجاتے تالیاں