Maktaba Wahhabi

284 - 346
جون 1973ء کو حافظ صاحب نے بذریعہ خط یہ دونوں خواب حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کو بتائے اور پھر یہ خواب 13 جولائی1973ء کے اخبار ’’الاعتصام‘‘ میں شائع ہوئے۔اب یہ خواب اس کتاب میں درج کیے جارہے ہیں۔ملاحظہ فرمائیے: 16 جون1973 ء بسم اللّٰه الرحمن الرحیم محترمی و مکرمی حضرت مولانا محمد عطاء اللہ صاحب حنیف زید مجد کم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! مولانا احمدالدین صاحب کے جنازے کا وقت جو آپ نے ارشاد فرمایا تھا، مولانا کے لواحقین نے منظور کیا اور الحمد للہ اس کے نتائج بھی خاطر خواہ رہے اور اس ولی اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اللھم اغفرلہ وارحمہ وأدخلہ في عبادک الصالحین۔ مرحوم کے دو خواب میرے خیال میں شاید اور کسی کو معلوم نہ ہوں۔میں وہ عرض کر دیتا ہوں۔مزید احوال کے لیے آپ مولانا محمد اقبال صاحب نظام آبادی خطیب جامع مسجد اہلِ حدیث قلعہ گجر سنگھ(لاہور)سے معلوم کر لیں۔موصوف مولانا مرحوم کے شاگرد ہیں۔مولوی ہدایت اللہ صاحب ڈھونی کے والے، مولوی عبدالسلام عرف روشن دین پونچھوی اور حافظ عبدالقادر صاحب روپڑی کے علاوہ بھی ان کے بہت سے شاگرد ہیں۔ان سے بھی رابطہ قائم کرنے پر حالات معلوم ہوسکتے ہیں۔ پہلا خواب : محترم مولانا احمدالدین جن دنوں مرزائیوں سے مناظرات میں مشغول تھے اور مقامی دو عدد مرزائی علم دین اور اللہ ودھایا سے حدّادی کی دکان پر جہاں ہم جاکر
Flag Counter