Maktaba Wahhabi

243 - 346
درج ذیل کتابیں مجھے یاد ہیں : 1۔قدامت اہلِ سنت والجماعت اہل حدیث: یہ کتاب پہلے سکول بک ڈپو گوجراں والا کی طرف سے چھپی۔بعد میں ہم نے انجمن شبان اہلِ حدیث الٰہ آباد وزیرآباد کے زیرِ اہتمام چھپوائی۔ 2۔سیرتِ سید العالمین: یہ بھی سکول بک ڈپو گوجراں والا نے شائع کی۔ 3۔نجاتُ الاسلام: یہ کتاب بھی سکول بک ڈپو کی طرف سے چھپی۔ 4۔وہ اپنے عہد کا نبی اور رسول: یہ بھی سکول بک ڈپوکے زیرِ اہتمام چھپی۔ اس کے علاوہ اور بھی چھوٹی چھوٹی کتابیں ہیں لیکن مجھے ان کے نام یاد نہیں۔وہ کتابیں میرے پاس موجود تھیں، لیکن اب مل نہیں رہی ہیں۔ محترم مولانا محمد ابراہیم صاحب(گوجراں والا)نے کچھ اور کتابوں کے نام لکھوائے ہیں، جومل نہیں سکیں۔وہ یہ ہیں : 1۔اسلام کی حقیقت: بقول مولانا محمد ابراہیم صاحب یہ 400 صفحات پر مشتمل کتاب تھی۔ 2۔اسلام اور عیسائیت کی حقیقت۔ 3۔قرآن اور عیسائیت کی وضاحت۔ 4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ مکرمہ کی زندگی اور اس کی واضح حقیقت۔[1] مولانا احمد الدین مرحوم باوجود نظر کی کمزوری کے جب بھی دیکھو مطالعہ میں مشغول ہوتے یا پھر ذکرو افکار میں مگن۔زیادہ گفتگو نہ کرتے، خاموشی کو پسند فرماتے۔اکثر درود شریف، سورۂ فاتحہ، سورۂ اخلاص اور ’’لا إلٰہ إلا اللّٰه وحدہُ لا شَریکَ لَہُ لَہُ
Flag Counter