Maktaba Wahhabi

170 - 346
کے ساتھ ان خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ ملک کے مختلف مقامات میں ان کی لاتعداد مساجد ہیں، جن میں درس وتدریس کے ہنگامے بھی جاری ہیں اور وعظ وخطابت کے سلسلے بھی عروج پر ہیں، لیکن ان خدامِ دین کے متعلق تحریری صورت میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔یہ نہایت افسوس ناک صورتِ حال ہے۔معلومات فراہم کرنا اور انھیں تحریر کی سِلک میں پرونا اسلام کے خلاف نہیں، بلکہ عین اسلامی عمل ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے انبیاعلیہم السلام کا تذکرہ کیا ہے، بلکہ اپنے دشمن اور نافرمان شیطان اور فرعون کے متعلق بھی معلومات بہم پہنچا دی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حالات سے ہمیں مطلع فرمایا ہے۔صحابہ کرام، ائمہ عظام اور صلحا و اتقیا کے واقعات کتابوں میں مرقوم ہیں اور خطبا ومقررین ان واقعات کو جلسوں اور مجلسوں میں بیان کرتے ہیں۔ یہ چند سطور اس لیے لکھی گئی ہیں کہ مولانا احمد الدین گکھڑوی خطیب بھی تھے، مناظر بھی تھے اور مدرس بھی تھے۔لیکن ان کے حالات ضبطِ تحریر میں نہیں لائے گئے۔یہ ایک الم ناک حادثہ ہے۔بڑی مشکل سے ان کے حالات جمع کیے گئے ہیں جو خوانندگانِ محترم کی خدمت میں پیش کیے جارہے ہیں۔موجودہ دور کے علما کو اپنے حالات محفوظ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ٭٭٭
Flag Counter