Maktaba Wahhabi

123 - 346
خطیب تھے)اس تقریر میں شیعہ حضرات بھی موجود تھے، کسی طرف سے کوئی ہنگامہ نہیں ہوا۔سب لوگ اطمینان سے بیٹھے سنتے رہے۔ 2۔ ایک مرتبہ علی پور میں مولانا احمد الدین گکھڑوی اور شیعہ عالم مولانا محمد اسماعیل دیوبندی(ساکن گوجرہ)کے درمیان مناظرہ ہوا۔موضوع یہ تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیاں کتنی تھیں اور کون کون تھیں۔ شیعہ مناظر مولانا محمد اسماعیل کا(جو دیوبندی کہلاتے تھے)دعویٰ تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ہی بیٹی تھیں اور وہ تھیں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا۔ اس کے برعکس مولانا احمد الدین کا موقف یہ تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چار بیٹیاں تھیں : 1۔ حضرت زینب رضی اللہ عنہا 2۔ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا 3۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا 4۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا مولانا احمد الدین نے شیعہ حضرات کی کتابوں سے ثابت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چار بیٹیاں تھیں۔ شیعہ مناظر مولانا محمد اسماعیل دیوبندی نے ان حوالوں میں سے بعض کتابوں کے متعلق کہا کہ ان کے حوالے غلط ہیں اور بعض کے متعلق کہا کہ ان کے حوالے صحیح ہیں۔ معاملہ ثالث کے سپرد ہوا تو انھوں نے مولانا احمد الدین کے موقف کو صحیح قرار دیا اور اس طرح فتح ان کے ہاتھ آئی۔ پھر اسی مناظرے میں ’’پنج تن پاک‘‘ کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔شیعہ حضرات کے نزدیک پنج تن پاک ہیں : 1۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم 2۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ
Flag Counter