Maktaba Wahhabi

121 - 346
صدارت کا فریضہ مولانا محمد ابراہیم صاحب میر سیالکوٹی نے سر انجام دیا۔حاضرینِ جلسہ ہزاروں کی تعداد میں تھے۔لوگوں کے اصرار پر آخر میں مولانا فاتح قادیان مولانا ثناء اﷲ صاحب نے تقریر کی تو اس سے لوگ بے حد متاثر ہوئے۔ ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ امرتسر(24؍ جولائی 1932ء) ان مقامات کے علاوہ کراچی، لاہور اور ملک کے مختلف مقامات میں مولانا ممدوح نے قادیانیوں سے مناظرے کیے اور ہر مقام کے ہر مناظرے میں اللہ تعالیٰ نے انھیں کامیابی سے نوازا۔ ٭٭٭٭
Flag Counter