Maktaba Wahhabi

تصوف میں شیخ اور تصور شیخ

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ انڈیا

سال شائع: 2016

مجھے ان معروضات کو منظر عام پر لانے کی جرأت اس وقت اور بڑھ گئی جب میں نے بحث ومطالعہ کے بعد پایا کہ پیر یا شیخ کے بارے میں مبالغہ آمیز عقائد ورجحانات پر مجھ جیسے بے شمار طفلان مکتب کی تشویش کو متقدمین ومتأخرین میں سے ان اجلہ علما وصوفیا کی تائید حاصل ہے جن کی علم ومعرفت،زہد وتقویٰ،خلوص وللہیت اور تصوف وطریقت سے فکری وعملی وابستگی رہی ہے۔ امام قشیری،علامہ شعرانی،ملا علی قاری،شاہ اسماعیل دہلوی،سید احمد رائے بریلوی،مولانا اشرف علی تھانوی،مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہم اللہ جمیعا جیسے مشاہیر کی تحریرات اور اقتباسات کے بعد رد وقدح کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی،قارئین ان مبارک ومحترم ہستیوں کے اقوال وتاثرات کا بنظر غائر مطالعہ کرنے کے بعد ہی کتاب اور اس کے مشمولات پر کوئی فیصلہ صادر فرمائیں۔ کتاب میں بعض بعض مقامات پر اصل مراجع دستیاب نہ ہونے کی صورت میں دوسرے مراجع کے واسطے سے بھی معلومات اخذ کی گئی ہیں،البتہ اصلی اورثانوی دونوں مراجع کا حوالہ ساتھ میں مندرج ہے تاکہ بوقت ضرورت مراجعت میں سہولت ہو اور ساتھ ہی علمی امانت کا بھی یہی تقاضا ہے۔ کتاب ترتیب دیتے وقت یہ خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے کہ انداز بیان مناظرانہ یا جارحانہ نہ ہونے پائے جس سے خواہ مخواہ قاری کے اندر اشتعال پیدا ہو اور کتاب سے استفادہ کرنے سے رک جائے۔بلکہ بڑی ہی سادگی سے تمام حقائق معروضی انداز میں سامنے رکھ دیے گئے ہیں کہ وہ خود قاری کے دل کو دستک دے سکیں اور اسے غور وفکر اور اصلاح عمل پر مجبور کردیں،اپنی دیگر تالیفات میں بھی میں نے یہی اسلوب اختیار کیا ہے۔ یہ کتاب در حقیقت المعہد الإسلامي السلفي رچھا بریلی کے زیر اہتمام ۱۹۹۷ء؁ میں ’’اسلام اور تصوف-ایک جائزہ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار میں پیش کیے گئے مقالہ کا ایک جزء ہے۔مقالے کا اصل موضوع ’’تصور شیخ‘‘ تھا۔بعد میں مکتبہ
x
صفحہعنوان
6مقدمہ طبع ثانی
7حصہ اول:اہل طریقت کے نزدیک شیخ کا مقام و مرتبہ
7عرض مرتب(مقدمہ طبع اول)
11پیری مریدی کی ضرورت
15شیخ کا مقام ومرتبہ
16توحید شیخ
19شیخ کے لیے خدا ئی صفات:
23مشائخ کے سلسلے میں اہل تصوف کے چند توحید شکن اور غارت گر ایمان عقائد واعمال
27شیخ اور مقام نبوت
29طاعت کاملہ:
30مذہب شیخ بمقابلہ مذاہب فقہیہ:
32طاعت شیخ بمقابلہ معصیت رب:
38عصمت اولیاء:
44شاہ اسماعیل دہلوی کا انتباہ
47صفات الٰہیہ سے متصف اولیاء ومشائخ:
52دلوں کے خطرات اور امور غیبیہ پر مطلع ہونے کے لیے اورادو آداب:
58مصائب میں اولیاء و مشائخ سے فریاد و استغاثہ
65کائنات میں اولیاء ومشائخ کا تصرف
69اسلامی موقف:
70امامان دین کا احتجاج
70شاہ اسماعیل دہلوی:
72مولانا اشرف علی تھانوی:
73مولانا ابو الحسن علی ندوی:
74علامہ ماہر القادری:
78حصہ دوم اہل تصوف کی اصطلاح میں تصور شیخ
79عرض مرتب (مقدمہ طبع اول)
82تصورشیخ:
83اہمیت وفضیلت:
84مقاصد اورفوائد:
851۔دفع وسواس وازالہ خطرات:
862۔شیخ کے اخلاق واعمال کا اتباع:
86۳-پیرومرید کے درمیان مشرق ومغرب جیسا فاصلہ ہونے کے باوجود مرید کو تربیت وفیضان کا حصول:
874۔غذا کے بغیر صحت وتندرستی:
87اوقات وحالات:
88خطرات وحوادث میں:
89پیغام رسانی کے لیے:
90اشکال وطرق:
93قبروں میں مدفون مشائخ سے ’’تصور شیخ ‘‘ کا عمل:
94تصور شیخ کے جواز کے دلائل:
95پہلی آیت:
96دوسری آیت:
97تیسری آیت:
97چوتھی آیت:
100پانچویں آیت:
102احادیث نبویہ:
103تصور شیخ کی مشروعیت پرایک عجیب وغریب قسم کی دلیل:
111تصور شیخ کچھ عملی واقعات
116تصور شیخ کے بارے میں اکابرین ملت کے چـــنـــد گــــراں قــــدر ارشــــادات
116سید احمد رائے بریلوی
118شاہ اسماعیل دہلوی
120مولانا رشید احمد گنگوہی
120مولانا اشرف علی تھانوی
122مولانا حسین احمد مدنی
Flag Counter