Maktaba Wahhabi

تصوف میں شیخ اور تصور شیخ

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ انڈیا

سال شائع: 2016

اس کو متعین کیا ہے اور شیخ ہی کے ذریعہ سے خدا تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے ‘‘[1] اسی پر بس نہیں اگر کوئی شخص پیری مریدی کو غیر ضروری تصور کر سکتا ہے اور کسی شیخ طریقت سے بیعت کیے بغیر تقرب الی اللہ کی کوشش کرتا ہے تو ایسے شخص کو عتاب و عقاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ چار وناچار اپنے آپ کو اس طبقہ سے جوڑ لیتا ہے،درج ذیل واقعہ ملاحظہ ہو: ’’مکہ مکرمہ میں ایک بزرگ فرمانے لگے کہ مرید ہونے اور مشائخ کی خدمت کی کیا ضرورت ہے،کتابوں میں ذکر اذکار اشغال لکھے ہیں دیکھ کر اس پر عمل کرلیں گے،تصوف حاصل ہو جائے گا،حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ زندہ تھے،انھوں نے یہ بات سنی،کسی وقت میں حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی طرف ایک نظر دیکھا وہ غش کھا کر گر گئے،جب افاقہ ہوا حضرت موصوف نے فرمایا کہ جناب من یہی ایک بات ہے جو کتابوں میں نہیں ملتی ہے،سچ ہے ؎ آنانکہ خاک رابنظر کیمیا کنند آیا بود کہ گوشہ چشمے بما کنند اس کے بعد وہ بزرگ حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوگئے‘‘[2] ایسے ہی کسی شخص سے مربوط ہونے کے بعد بھی مرید یہ تصور کرنے کا مجاز نہیں کہ اب مجھے شیخ سے استغناء ہوگیا اور اس کی صحبت کی ضرورت نہ رہی،اگر اس طرح کا کوئی خیال دل میں آتا ہے تو اس کے لیے زبردست خسارے کا سبب بنتا ہے۔ بوادر النوادر میں تینتالیسویں نادرہ کا عنوان لکھ کر مؤلف فرماتے ہیں: ’’حاصل مضمون اس سرخی کا یہ حکایت ہے کہ اس شاہزادہ کو شاہ چین سے فیوض و برکات حاصل ہوئے مگر اس کو گمان ہو گیا کہ میں جب کامل ہو گیا مجھ کو شیخ کی اور اس کی خدمت کی کیا ضرورت رہی۔اس کا یہ وبال ہوا کہ وہ برکات سب مسلوب ہو گئے اور متنبہ ہو کر استغفار کیا اور اس کے بعد ایک سرخی اس قصہ کی اور آوے گی اس میں اس کا تتمہ ہے کہ
x
صفحہعنوان
6مقدمہ طبع ثانی
7حصہ اول:اہل طریقت کے نزدیک شیخ کا مقام و مرتبہ
7عرض مرتب(مقدمہ طبع اول)
11پیری مریدی کی ضرورت
15شیخ کا مقام ومرتبہ
16توحید شیخ
19شیخ کے لیے خدا ئی صفات:
23مشائخ کے سلسلے میں اہل تصوف کے چند توحید شکن اور غارت گر ایمان عقائد واعمال
27شیخ اور مقام نبوت
29طاعت کاملہ:
30مذہب شیخ بمقابلہ مذاہب فقہیہ:
32طاعت شیخ بمقابلہ معصیت رب:
38عصمت اولیاء:
44شاہ اسماعیل دہلوی کا انتباہ
47صفات الٰہیہ سے متصف اولیاء ومشائخ:
52دلوں کے خطرات اور امور غیبیہ پر مطلع ہونے کے لیے اورادو آداب:
58مصائب میں اولیاء و مشائخ سے فریاد و استغاثہ
65کائنات میں اولیاء ومشائخ کا تصرف
69اسلامی موقف:
70امامان دین کا احتجاج
70شاہ اسماعیل دہلوی:
72مولانا اشرف علی تھانوی:
73مولانا ابو الحسن علی ندوی:
74علامہ ماہر القادری:
78حصہ دوم اہل تصوف کی اصطلاح میں تصور شیخ
79عرض مرتب (مقدمہ طبع اول)
82تصورشیخ:
83اہمیت وفضیلت:
84مقاصد اورفوائد:
851۔دفع وسواس وازالہ خطرات:
862۔شیخ کے اخلاق واعمال کا اتباع:
86۳-پیرومرید کے درمیان مشرق ومغرب جیسا فاصلہ ہونے کے باوجود مرید کو تربیت وفیضان کا حصول:
874۔غذا کے بغیر صحت وتندرستی:
87اوقات وحالات:
88خطرات وحوادث میں:
89پیغام رسانی کے لیے:
90اشکال وطرق:
93قبروں میں مدفون مشائخ سے ’’تصور شیخ ‘‘ کا عمل:
94تصور شیخ کے جواز کے دلائل:
95پہلی آیت:
96دوسری آیت:
97تیسری آیت:
97چوتھی آیت:
100پانچویں آیت:
102احادیث نبویہ:
103تصور شیخ کی مشروعیت پرایک عجیب وغریب قسم کی دلیل:
111تصور شیخ کچھ عملی واقعات
116تصور شیخ کے بارے میں اکابرین ملت کے چـــنـــد گــــراں قــــدر ارشــــادات
116سید احمد رائے بریلوی
118شاہ اسماعیل دہلوی
120مولانا رشید احمد گنگوہی
120مولانا اشرف علی تھانوی
122مولانا حسین احمد مدنی
Flag Counter