Maktaba Wahhabi

تصوف میں شیخ اور تصور شیخ

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ انڈیا

سال شائع: 2016

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم مقدمہ طبع ثانی الحمد للّٰه رب العالمین،والصلاۃ والسلام علی خاتم النبیین،سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین،أما بعد: زیر نظرکتاب کا پہلا ایڈیشن ۲۰۰۲ء؁ میں دو الگ الگ کتاب کی شکل میں شائع ہوا تھا۔پہلی کتاب ’’اہل طریقت کے نزدیک شیخ کا مقام ومرتبہ‘‘ کے نام سے،اور دوسری کتاب ’’اہل تصوف کی اصطلاح میں تصور شیخ‘‘ کے نام سے۔دونوں کتابوں کے نسخے کافی عرصہ پہلے ختم ہوچکے تھے اور ضرورت محسوس ہورہی تھی کہ ان دونوں کتابوں کو از سر نو شائع کیا جائے۔چونکہ اصل میں یہ دونوں کتابیں ایک ہی موضوع کا دو حصہ تھیں اس لیے طے پایا کہ دونوں کو ایک دوسرے میں ضم کرکے ایک کتاب کی شکل دے دی جائے اور پہلی کتاب کو حصہ اول اور دوسری کو حصہ دوم قرار دیا جائے۔اس مجموعے کا نام ’’تصوف میں شیخ اور تصور شیخ‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔ اس جدید اشاعت میں خواہش کے باوجود کوئی قابل ذکر اضافہ نہیں کیا جاسکا۔کتاب کی نئے سرے سے کمپوزنگ ہوئی ہے اور قرآنی آیات کو اعراب کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔سابقہ ایڈیشن کی بعض فرو گذاشتوں کی تصحیح بھی کر دی گئی ہے۔دونوں کتابوں کے طبع اول کے مقدموں کو علی حالہٖ باقی رکھا گیا ہے تاکہ تالیف کا پس منظر اور مؤلف کے احساسات کی از سر نو ترجمانی کی ضرورت نہ پڑے۔ اللہ تعالیٰ مکتبہ الفہیم کے ذمہ داران کو جزائے خیر دے کہ انھوں نے اس ایڈیشن کو نئے قالب اور دیدہ زیب ومعیاری طباعت کے ساتھ شائع کرکے قارئین کے ہاتھوں تک پہنچایا۔حفظھم اللّٰه وبارک في جھودھم۔ ۵/ذی الحجہ ۱۴۳۶ھ اسعد اعظمی ۲۰/ستمبر ۲۰۱۵ء جامعہ سلفیہ،بنارس،الہند
x
صفحہعنوان
6مقدمہ طبع ثانی
7حصہ اول:اہل طریقت کے نزدیک شیخ کا مقام و مرتبہ
7عرض مرتب(مقدمہ طبع اول)
11پیری مریدی کی ضرورت
15شیخ کا مقام ومرتبہ
16توحید شیخ
19شیخ کے لیے خدا ئی صفات:
23مشائخ کے سلسلے میں اہل تصوف کے چند توحید شکن اور غارت گر ایمان عقائد واعمال
27شیخ اور مقام نبوت
29طاعت کاملہ:
30مذہب شیخ بمقابلہ مذاہب فقہیہ:
32طاعت شیخ بمقابلہ معصیت رب:
38عصمت اولیاء:
44شاہ اسماعیل دہلوی کا انتباہ
47صفات الٰہیہ سے متصف اولیاء ومشائخ:
52دلوں کے خطرات اور امور غیبیہ پر مطلع ہونے کے لیے اورادو آداب:
58مصائب میں اولیاء و مشائخ سے فریاد و استغاثہ
65کائنات میں اولیاء ومشائخ کا تصرف
69اسلامی موقف:
70امامان دین کا احتجاج
70شاہ اسماعیل دہلوی:
72مولانا اشرف علی تھانوی:
73مولانا ابو الحسن علی ندوی:
74علامہ ماہر القادری:
78حصہ دوم اہل تصوف کی اصطلاح میں تصور شیخ
79عرض مرتب (مقدمہ طبع اول)
82تصورشیخ:
83اہمیت وفضیلت:
84مقاصد اورفوائد:
851۔دفع وسواس وازالہ خطرات:
862۔شیخ کے اخلاق واعمال کا اتباع:
86۳-پیرومرید کے درمیان مشرق ومغرب جیسا فاصلہ ہونے کے باوجود مرید کو تربیت وفیضان کا حصول:
874۔غذا کے بغیر صحت وتندرستی:
87اوقات وحالات:
88خطرات وحوادث میں:
89پیغام رسانی کے لیے:
90اشکال وطرق:
93قبروں میں مدفون مشائخ سے ’’تصور شیخ ‘‘ کا عمل:
94تصور شیخ کے جواز کے دلائل:
95پہلی آیت:
96دوسری آیت:
97تیسری آیت:
97چوتھی آیت:
100پانچویں آیت:
102احادیث نبویہ:
103تصور شیخ کی مشروعیت پرایک عجیب وغریب قسم کی دلیل:
111تصور شیخ کچھ عملی واقعات
116تصور شیخ کے بارے میں اکابرین ملت کے چـــنـــد گــــراں قــــدر ارشــــادات
116سید احمد رائے بریلوی
118شاہ اسماعیل دہلوی
120مولانا رشید احمد گنگوہی
120مولانا اشرف علی تھانوی
122مولانا حسین احمد مدنی
Flag Counter