Maktaba Wahhabi

55 - 91
’’اور تم میں سے جوبھی ان(کفار ومشرکین)میں سے کسی سے دلی دوستی رکھے گا،وہ بیشک انہیں میں سے ہے،بیشک اللہ تعالیٰ ظالموں کو ہرگزراہِ راست نہیں دکھاتا۔‘‘ 9۔ جوشخص یہ عقیدہ رکھے کہ بعض لوگوں کے لیے شریعتِ محمدی سے خروج اختیار کرنا(باہر نکل جانا)جائزہے،جس طرح خضر علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کے دائرہ سے باہر تھے،یاجس طرح بعض صوفیاء یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان پر سے شرعی احکام ساقط ہوجاتے ہیں،انہیں عمل کی ضرورت نہیں،توایساشخص کافر ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِ سْلَامِ دِ یْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِی ا لْآ خِرَۃِ مِنَ الْخَاسِرِ یْنَ﴾[1] ’’جو شخص اسلام کے سوا کوئی دوسرا دین تلاش کرے اس سے وہ قبول نہیں کیاجائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں سے ہوگا۔‘‘ 10۔ اللہ کے دین سے اعراض کرنایعنی منہ موڑنااوراسے سیکھنے نیزاس پر عمل کرنے سے پیچھاچھڑانابھی ظلم اور جرم ہے اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کایہ فرمان ہے: ﴿وَمَنْ أ ظْلَمُ مِمَّنْ ذُ کِّرِ بِآ یَا تِ رَ بِِّہٖ ثُمَّ أعْرَضَ عَنْہَا اِ نَّا مِنَ الْمُجْرِ مِیْنَ مُنْتَقِمُوْنَ﴾[2]
Flag Counter