Maktaba Wahhabi

54 - 91
’’آپ کہہ دیجیئے کہ کیاتمہاری ہنسی اوردل لگی اﷲ،اس کی آیات اوراس کے رسول کے ساتھ ہی ہوتی ہے؟بہانے نہ بناؤ تم فی الواقع ایمان لانے کے بعدکافر ہوچکے ہو۔‘‘ 7۔ جادوکرنا،کروانا،سیکھنااورسکھلانا،اس کے ذریعہ میاں بیوی کے درمیان جدائی اور نفرت پیداکرنایاان کے درمیان جادوکی مددسے محبت والفت پیدا کرنا،جوشخص ان چیزوں کومانے جادوکرے،کرائے یااسے پھیلائے تووہ کافر ہے،اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کایہ فرمان ہے: ﴿وَمَا یُعَلِّمَا نِ مِنْ أ حَدٍ حَتَّیٰ یَقُوْلَا اِ نَّمَا نَحْنُ فِتْنَۃٌ فَلَا تَکْفُرْ﴾[1] ’’ وہ دونوں(ہاروت وماروت)بھی کسی کو اس وقت تک جادو نہیں سکھاتے تھے،جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو ایک آزمائش ہیں لہٰذاتوکفرنہ کر۔‘‘ 8۔ مسلمانوں کے مقابلہ میں مشرکین کی مددکرنا،ان کاساتھ دینااوران کی مددکرناوغیرہ،یہ وہ اعمال ہیں جن کے کرنے سے ایک مسلمان کافرہوجاتاہے اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کایہ فرمان ہے: ﴿وَ مَنْ یَّتَوَلَّہُمْ مِنْکُمْ فَاِ نَّہٗ مِنْہُمْ اِ نَّ اللّٰهَ لَا یَھْدِ ی ا لْقَوْمَ الظَّالِمِیْنَ﴾[2]
Flag Counter