Maktaba Wahhabi

36 - 91
وہ یوں گویا ہوئی: (الحمد للّٰه أحمدہ وأستعینہ وأصلی علیٰ محمد وآلہ،انی امرأۃ غریبۃ،لاعلم لی بأخلاقک فبین لی ماتحب فآتیہ …) ’’تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں،میں اس کی تعریف اورحمد وثناء بیان کرتی ہوں اوراسی سے مددچاہتی ہوں،اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کی آل واولاد پر درود بھیجتی ہوں،بیشک میں ایک اجنبی عورت ہوں،مجھے آپ کے اخلاق ا ورعادات واطوار کاذرہ برابر علم نہیں،براہِ کرم اپنی محبوب وپسندیدہ چیزوں سے مجھے باخبرکیجیئے،تاکہ انہیں سر انجام دوں اوراپنی ناپسندیدہ چیزوں سے بھی واقفیت کرایئے تاکہ ان سے بازرہوں۔‘‘ نیزاس نے کہا:آپ اپنی قوم میں بھی شادی کرچکے ہیں اورمیری قوم میں بھی،لیکن ہوگاوہی جواﷲ تعالیٰ کافیصلہ ہے،کرناوہی جواﷲ کاحکم ہے،یعنی بھلائی کے ساتھ زوجیت میں باقی رکھنایااحسان کے ساتھ جداکردینا۔((أقول قولی ہذاوأستغفر اللّٰه لی ولکم))’’میں یہ باتیں کہہ کر اﷲ تعالیٰ سے آپ کی اوراپنی مغفرت کی دعاکرتی ہوں۔‘‘ شریح کہتے ہیں کہ اے شعبی!اس وقت مجھے بھی خطبہ کی حاجت کااحساس ہوا،میں نے کہا:((الحمد للّٰه أحمدہ وأستعینہ وأصلّی علی النبی
Flag Counter