Maktaba Wahhabi

23 - 91
کرنے والے تماشہ بیں لوگ شریک ہوتے ہیں۔درحقیقت عقیدہ کے باب میں یہ ایک بہت بڑاتساہل اورعظیم غفلت ہے،ہرمسلمان کواس سے بچنا چاہیٔے۔ ایک جادوگر کاعبرت ناک انجام جادوگر کاانجام کبھی کبھی بہت خطرناک ہوتاہے،اس کی ساری زندگی تباہ ہوجاتی ہے جیساکہ آپ کودرج ذیل واقعہ میں اس کی ایک جھلک نظرآئے گی۔ ابوذر جندب بن جنادہ رضی اللہ عنہ کسی امیرکے پاس گئے تودیکھاکہ اس کے سامنے ایک جادوگرہاتھ میں تلوارلیے اپناجادوئی کھیل دکھارہاہے اورلوگوں کویہ تأثردے رہاہے کہ وہ سرتن سے جداکرکے جوڑ سکتا ہے۔دوسرے دن ابوذر(جندب)رضی اللہ عنہ چادراوڑھے اوراس کے اندر تلوارچھپائے خلیفہ کے دربارمیں داخل ہوئے۔دیکھاکہ جادوگر آج بھی تلوارکے کھیل دکھا رہاہے،لوگ اس کا کمال دیکھ کر مسحور اورسخت حیر ت میں ہیں۔ ابوذر رضی اللہ عنہ نے اس کے قریب جاکر اچانک اپنی چادر سے تلوارنکال کراس کی گردن قلم کردی،اس کاسراڑکر دورجاپڑا،جادوگرزمین پرگرگیااس کے بعدابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایاکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناہے کہ جادوگرکی سزایہ ہے کہ اسے تلوارکے ذریعے قتل کردیاجائے۔پھر جادوگرکی طرف متوجہ ہوکرفرمانے لگے: (أحی نفسک أحی نفسک) ’’اپنے آپ کوزندہ کر!اپنے آپ کو زندہ کر!‘‘ [1]
Flag Counter