Maktaba Wahhabi

22 - 91
ا لِا شْرَاکُ بِا للّٰهِ وَ ا لسِّحر................))[1] ’’سات مہلک چیزوں سے بچو۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھاوہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا:اللہ کے ساتھ شرک کرنااورجادو۔‘‘ جادو میں شیطانوں سے خدمت ومدد لی جاتی ہے۔ان سے تعلق استوار کیا جاتا ہے اور ان کے پسندیدہ کاموں کے ذریعے ان کاتقرب حاصل کیاجاتاہے تاکہ وہ ان جادوگروں کی خدمت بجالائیں۔جادومیں علم غیب کادعویٰ بھی پایا جاتا ہے جوکہ سراسر کفر اور گمراہی ہے۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿اِ نَّمَا صَنَعُوْا کَیْدُ سَاحِرٍ وَ لَا یُفْلِحُ ا لسَّا حِرُ حَیْثُ أَ تٰی﴾[2] ’’انہوں نے جوکچھ بنایاوہ محض جادوگرکاتماشہ ہے اورجادوگر کہیں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا۔‘‘ جادوگرکاحکم وسزا یہ ہے کہ اسے قتل کردیاجائے،جیساکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت نے کیاتھا۔حیرت کامقام ہے کہ آج ہمارے مابین لوگ جادوکوبہت معمولی بات سمجھتے ہیں،بلکہ کبھی کبھی تواسے قابل فخر آرٹ اور فن شمار کیا جا تا ہے اورجادوگروں کوایوارڈزسے نوازاجاتاہے۔جادوگری کی محفلیں اورمقابلے منعقدکیے جاتے ہیں،جن میں ہزاروں کی تعدادمیں ہمت افزائی
Flag Counter