Maktaba Wahhabi

20 - 91
اسی طرح جھاڑپھونک میں اگر اللہ کا کلام،اسکے اسماء وصفات،سورۃالفاتحہ،معوِّذتَین اورماثورہ دعائیں پڑھ کر مریض پر دم کیا جائے تو ایسا کرنا جائزہے۔لیکن جنات،فرشتوں اورانبیاء واولیاء کانام لیکرپڑھنا اور پھونکنااورغیر اللہ کوپکارنے کے لیے دعاکرنایہ سب شرکِ اکبر ہے۔شرعی جھاڑپھونک کاطریقہ یہ ہے کہ ماثورہ دعائیں پڑھ کر مریض پرتھتکارا جائے۔ علم غیب کادعویٰ کرنا غیب کاعلم اللہ کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿قُل لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی ا لسَّمَٰوا تِ وَ ا لْأ رْضِ ا لْغَیْبَ اِلَّا اللّٰهُ﴾[1] ’’کہہ دیجیئے کہ آسمان والوں اور زمین والوں میں سے اللہ کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا۔‘‘ اس آیت میں صراحت کردی گئی ہے کہ علم غیب کامالک صرف اللہ تعالیٰ ہے۔لہٰذایہ قطعاًناممکن ہے کہ اللہ کے سواکوئی دوسراعلم غیب جانے۔نہ کوئی مقرب فرشتہ،نہ کوئی مرسل نبی،نہ کوئی عبادت گزارولی اورنہ کوئی امام وپیشوا۔ان میں سے کسی کے پاس بھی غیب کاعلم نہیں ہے۔البتہ اگراللہ تعالیٰ کسی رسول کے پاس غیب کی کچھ خبریں وحی کے ذریعہ بھیج دے تو اسے ان کاعلم ہوجاتاہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کومتعددمرتبہ کفارومشرکین کے مکراوران کی
Flag Counter