Maktaba Wahhabi

19 - 91
تعویذ کی اقسام تعویذ کی دوقسمیں ہیں: 1۔ قرآنی آیات کا تعویذ 2۔ غیر قرآنی تعویذات 1۔قرآنی آیات کا تعویذ: اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ کاغذ،کپڑے،جلد،سونے چاندی کی تختی پرقرآنی آیتیں لکھ کرگلے یاہاتھ میں لٹکائی جائیں یابازوپرباندھی جائیں تو ایسا کرناجا ئزنہیں ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی فعل یاعمل سے اس کاثبوت نہیں ملتا،بلکہ ایسے تعویذغیرقرآنی تعویذات لٹکانے کاراستہ ہموارکرتے ہیں۔ 2۔غیرقرآنی تعویذات: جن پرجنوں یاجادوگروں کے نام یاان کے کوڈورڈزلکھے ہوں۔ایسے تعویذات شرکیہ وسائل میں سے ہیں۔سعیدبن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس نے کسی آدمی کے گلے سے تعویذکاٹ د یا،یاتوڑکرپھینک دیا تویہ فعل ایک غلام آزاد کرنے جیساہے۔[1] حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے آدمی کودیکھاجس نے اپنے ہاتھوں میں لوہے کاکڑالٹکارکھاتھا۔اس سے پوچھا:یہ کیاپہن رکھاہے؟اس نے جواب دیا:واہنہ(ایک بیما ری)سے بچاؤکے لیے لٹکایاہے۔آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’اسے نکال کر پھینک دو۔اس سے تمہاری واہنہ کی بیماری اور بڑھے گی۔اوراگراسے لٹکائے ہوئے مرگئے تو کبھی کامیاب نہیں ہوسکوگے۔‘‘[2]
Flag Counter