Maktaba Wahhabi

12 - 103
نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے دوران یہ اعتراف ہوتا ہے : {اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسَْتَعِیْنُ علیہم السلام } ’’ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد طلب کرتے ہیں ۔‘‘ اگر مشکل پڑتے ہی غیرُ اللہ کی طرف منہ پھیرلیا تو اس وعدے کا کیا ہوگا ؟ فَلْیَتَدَبَّرْ سورۃ یونس، آیت نمبر :۱۰۶ میں ارشاد ِ الٰہی ہے : {وَلَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَالَا یَنْفَعُکَ وَلَا یَضُرُّکَ فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّکَ اِذاً مِّنَ الظَّالِمِیْنَ علیہم السلام } ’’اے نبی! آپ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی ہستی کو مت پکاریں جو آپ کو نہ فائدہ پہنچاسکتی ہے اور نہ ہی نقصان ،پھر اگر [بالفرض] آپ ایسا کریں گے تو ظالموں میں سے ہوجائیں گے۔‘‘ سورۂ اعراف، آیت نمبر : ۵۵ میں فرمان ِ الٰہی ہے : {اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعاً وَّخُفْیَۃً} ’’ تم اپنے پروردگار کو گِڑگڑاتے ہوئے اور چُپکے چُپکے پکارو ۔‘‘ بخاری شریف میں ارشاد ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : ((مَنْ مَاتَ وَہُوَ یَدْعُوْ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ نِدّاً دَخَلَ النَّارَ)) [1] ’’ وہ شخص[جہنم کی] آگ میں داخل ہوگیا جو اس حالت میں مرگیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی [دوسرے] شریک کو [اپنی مشکل کشائی و حاجت روائی میں ] پکارتا تھا ۔‘‘
Flag Counter