Maktaba Wahhabi

64 - 75
’’حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بقول اس سے عُشر لے لے۔‘‘ جبکہ یہ بات حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ سے ثابت ہی نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ علّامہ عینیؒ نے شرح ہدایہ میں اسکی تردید کی ہے، جسے محشّی ہدایہ علّامہ عبد الحی ٔ ؒنے یوں نقل کیا ہے کہ علّامہ عینی ؒنے کہا ہے: ( قَوْلُ عُمَرَغَرِیْبٌ لَمْ یُدْرَکْ ) [1] ’’حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کیا گیا یہ قول غریب و غیر ثابت ہے ۔‘‘ 2 ہدایہ ہی میں حضرت عثمان ذو النورین رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک روایت یوں لکھی ہے : ( وَعَنْ عُثْمَانَ أَنَّہٗ قَالَ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، فَارْتَجَّ عَلَیْہِ فَنَزَلَ وَصَلَّی ) [2] ’’حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ [منبر پر چڑھ کر صرف ] اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ہی کہہ پائے تھے کہ اس درجہ مرعوب ہوئے کہ کانپ گئے [اور زبان سے مزید کچھ نہ فرمایا] بالآخر منبر سے اسی طرح اتر آئے اور نماز پڑھادی۔‘‘ جبکہ اسکے حاشیہ میں لکھا ہے : ( وَقَعَ فِي الْاِخْتلِاَطِ ) ’’ ان پر اختلاط غالب آ گیا تھا[ جسکی وجہ سے وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کے سوا کچھ نہ کہہ سکے]۔‘‘ جبکہ یہ واقعہ قطعاً غیر صحیح ہے، یہی وجہ ہے کہ شارح ہدایہ امام ابن الہمام نے فتح القدیر شرح ہدایہ میں لکھا ہے : ( ہٰذِہٖ الْقِصَّۃُ لَمْ تُعْرَفْ فِيْکُتُبِ الْحَدِیْثِ بَلْ فِيْکُتُبِ الْفِقْہِ ) [3]
Flag Counter