Maktaba Wahhabi

14 - 75
تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ان کے پاس بھی اس طرح کی حدیث ہے۔ ابن جریج ؒکی معروف حدیث ہے کہ انہوں نے نماز امام عطاء ؒسے سیکھی ۔ امام عطاءؒ نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے اور حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ((صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِیْ بَکْرٍ فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَ اِذَا رَکِعَ وَ اِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ وَ قَالَ أَبُوْ بَکْرٍ : صَلَّیْتُ خَلَفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّه علیہ وسلم فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَ اِذَا رَکَعَ وَ اِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ) [1] اس حدیث سے روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حیاتِ مبارکہ میں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نماز میں رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے جو رفع الیدین کے عدمِ نسخ پر قوی دلیل ہے اور احناف کے پاس اس کا جواب بھی ممکن نہیں تو انھوں نے اس صحیح حدیث کے متوازی ایک روایت تراش لی، قریبی دور کے قاضی نور محمد آف قلعہ دیدار سنگھ جو مستند حنفی عالم تھے، انہوں نے رفع الیدین کی تردید میں ایک رسالہ تحریر کیا تو اس میں ابن جریج ؒکی روایت بدل کر اپنی طرف سے اس طرح گھڑ لی، لکھتے ہیں: (أَخَذَ أَہْلُ الْکُوْفَۃِ الصَّلٰوۃَ عَنْ اِبْرَاہِـْیمَ النَّخْعِیِّ وَ أَخَذَ اِبْرَاہِـْیمُ النَّخْعِیُّ عَنْ أَسْوَدَ بْنِ یَزِیْدٍ وَ أَخَذَ أَسْوَدُ عَنْ أَبِیْ بَکْرٍ الصِّدِّیْقِ وَ أَخَذَ أَبُوْ بَکْرٍ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَ ہُوَ أَخَذَ عَنْ جِبْرِیْلَ وَ ہُوَ أَخَذَ عَنِ اللّٰہِ تَعَالٰی وَ اِبْرَاہِیْمُ النَّخْعِیُّ لَمْ یَکُنْ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِلَّا فِیْ أَوَّلِ تَکْبِیْرَۃٍ مِّنَ الصَّلٰوۃِ ثُمَّ لَا یَعُوْدُ) [2]
Flag Counter