Maktaba Wahhabi

127 - 144
یعنی: اے مسلم خواتین!کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کیلئے کوئی ہدیہ حقیر نہ جانے خواہ بکری کا پایہ ہی کیوں نہ ہو۔ ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (لقد رأیت رجلا یتقلب فی الجنۃ فی شجرۃ قطعھا من ظھر الطریق کانت تؤذی المسلمین) [1] یعنی:میں نے جنت میں ایک شخص کو لوٹ پوٹ ہوتے ہوئے دیکھا،اور جس عمل کی بناپر اسے جنت کا داخلہ عطاہوا وہ یہ تھا کہ اس نے راستہ سے ایک درخت،جو مسلمانوں کو ایذاء دیتاتھا، کاٹ کر ہٹادیاتھا ۔ عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سےمروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اتقوا النار ولو بشق تمرۃ)[2] یعنی:اپنے آپ کو جہنم سےبچالوخواہ آدھی کھجور خرچ کرکے۔ عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (أربعون خصلۃ أعلاھا منیحۃ العنز ما من عامل یعمل بخصلۃ منھا رجاء ثوابھا وتصدیق موعودھا إلا أدخلہ اللہ بھا الجنۃ)[3]
Flag Counter