Maktaba Wahhabi

56 - 144
اے ہمارے رب! ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہوجائیں گے ۔ روزقیامت کی ایک انتہائی ہیبت ناک حقیقت ایک اور انتہائی ہیبت ناک حقیقت پر غور کرناچاہئے ۔ قیامت کے دن ہرشخص خواہ وہ بادشاہ ہو یافقیر،برہنہ اٹھایاجائے گا،ہر شخص کی یہ برہنگی ،اللہ تعالیٰ کے امر سے ہوگی،عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نصیحت کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: (یاأیھا الناس إنکم محشرون إلی اللہ حفاۃ عراۃ غرلا،کما بدأنا أول خلق نعیدہ ،وعدا علینا إنا کنا فاعلین،ألاوإن أول الخلائق یکسی یوم القیامۃ ابراھیم علیہ السلام .....)الحدیث[1] یعنی:اے لوگو!تم اپنے رب کی طرف ننگے پاؤں،ننگے بدن اور بغیر ختنہ کے اٹھائے جاؤگے،جس طرح ہم نے تمہاری خلقت کا آغاز کیا اسی کو دوبارہ لوٹائیں گےیہ ہمارا وعدہ ہے ہم ایسا کرکے رہیں گے،تمام خلائق میں سے سب سے پہلے جسے لباس پہنایاجائے گا وہ ابراھیم ہونگے۔ ثابت ہوا کہ لباس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،جسے جب چاہے بے لباس
Flag Counter