Maktaba Wahhabi

64 - 144
رہوں گا،خواہ وہ کیسے بھی ہوں،اور میں بے پرواہ ذات ہوں۔اے آدم کے بیٹے! تیرے گناہ اگر آسمان کے کناروں کو چھونے لگیں،پھر تو مجھ سے استغفارکرلے تومیں تیرے تمام گناہ معاف کردونگا۔اے آدم کے بیٹے!اگر تو زمین بھر گناہوںکےساتھ میری طرف آئے،پھر تومجھے اس طرح ملےکہ تونے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایاہو، تو میں زمین بھر مغفرت کے ساتھ تیری طرف آؤنگا۔ اللہ تعالیٰ بندوں کی توبہ سے کس قدر خوش ہوتاہے،اس کیلئے درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمایئے: عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ،أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: (للہ أشد فرحا بتوبۃ عبدہ المؤمن من رجل فی أرض دویۃ (صحراء) مھلکۃ معہ راحلتہ علیھا طعامہ وشرابہ فنام فاستیقظ وقد ذھبت فطلبھا حتی أدرکہ العطش ثم قال: أرجع إلی مکانی الذی کنت فیہ فأنام حتی أموت فوضع رأسہ علی ساعدہ لیموت فاستیقظ وعندہ راحلتہ علیھا زادہ وطعامہ وشرابہ فاللہ أشد فرحا بتوبۃ العبد المؤمن من ھذا براحلتہ) [1] یعنی:عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے
Flag Counter