Maktaba Wahhabi

48 - 144
دادا، وه سب میرے دشمن ہیں بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے ۔ ثابت ہوا کہ جوذات خالق ورازق ہے،پیداکرنے اور موت دینے والی ہے، روزِ قیامت بندوں کے گناہوں کو بخش دینے والی ہے،وہی درحقیقت ہمہ قسم کی عبادت کی مستحق ہے،اپنے جملہ شدائد ومصائب میں اسی کو پکاراجائے،اس کے علاوہ کوئی بھی مشکل کشا یا حاجت روانہیں ہوسکتا۔ رزق کے تمام خزانوں کا وہی خالق ہے اور وہ اکیلا ہی مالک ہے،اس کا فرمان ہے: [وَفِي السَّمَاۗءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ ۝ ][1] یعنی:تمہارا تمام تر رزق،اور جو کچھ تم وعدہ کیے گئے ،آسمانوں میں ہے۔ سورۃ الروم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [اَللہُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ۝۰ۭ ہَلْ مِنْ شُرَكَاۗىِٕكُمْ مَّنْ يَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَيْءٍ۝۰ۭ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا
Flag Counter