Maktaba Wahhabi

72 - 144
صاف ہوکر اٹھ جاتاہے۔ (۴) وعنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال :ألا أدلکم علی مایمحو اللہ بہ الخطایا، ویرفع بہ الدرجات؟ قالوا: بلی یا رسول اللہ،قال: إسباغ الوضوء علی المکارہ، وکثرۃ الخطا إلی المساجد، وانتظار الصلاۃ بعد الصلاۃ؛ فذلکم الرباط؛ فذلکم الرباط . [1] ترجمہ:سیدناابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں ایسے امور کا پتہ دوں،جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹاڈالتا ہے اور درجات کو بلند فرمادیتاہے؟صحابہ کرام نے عرض کیا:یارسول اللہ کیوں نہیں؟فرمایا: (وہ اموریہ ہیں)تکلیف کے باوجود مکمل وضوکرنا،مساجد کی طرف زیادہ قدم چل کرجانااور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کاانتظارکرنا، یہ عمل تو رباط ہیں،یہ عمل تو رباط ہیں(رباط سے مراد سرحدی علاقہ پر رات بھر پہرہ دینایارباط سے مراد اپنے نفس کو نیکی پر قائم رکھنا۔) (۵) وعن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: أرأیتم لو أن نھرا بباب أحدکم یغتسل منہ کل یوم خمس مرات، ھل یبقی من درنہ شی ء؟ قالوا: لایبقی من درنہ شیء ؛قال:
Flag Counter