Maktaba Wahhabi

73 - 144
فذلک مثل الصلوات الخمس یمحوا اللہ بھن الخطایا.[1] ترجمہ:سیدناابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جانتے ہو،اگر تمہارے دروازے کے سامنے نہر بہتی ہو،جس سے روزانہ پانچ مرتبہ غسل کرتاہو،توکیا جسم پر کوئی میل کچیل رہے گی؟صحابہ نے عرض کیا: کوئی میل کچیل باقی نہیں بچے گی،تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچوں نمازوں کی یہی مثال ہے،اللہ تعالیٰ ان نمازوں کی برکت سے تمام گناہ مٹاڈالتاہے۔ (۶) وعن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: الصلوات الخمس، والجمعۃ إلی الجمعۃ ، کفارۃ لما بینھن ،مالم تغش الکبائر.[2] ترجمہ:سیدناابوھریر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچوں نمازیں اور ایک جمعہ دوسرے جمعہ کے درمیانی وقفوں کے گناہوں کا کفارہ ہیں،بشرطیکہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیاجائے۔ (۷) وعن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ما من امریء مسلم تحضرہ صلاۃ مکتوبۃ فیحسن وضوءھا، وخشوعھا، ورکوعھا، إلا کانت کفارۃ لما قبلھا من الذنوب مالم
Flag Counter