Maktaba Wahhabi

71 - 144
کردیئے جائیں گے،اس کے بعد اس کا مسجد کی طرف جانا اور نماز اداکرنا اضافی اجر کے طورپرہوگا۔ (۳) وعن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: إذا توضأ العبد - أو المؤمن - فغسل وجھہ، خرج من وجھہ کل خطیئۃ نظر إلیھا بعینیہ مع الماء، أو مع آخر قطر الماء، فإذا غسل یدیہ، خرج من یدیہ کل خطیئۃ کان بطشتھا یداہ مع الماء، أو مع آخر قطر الماء، فإذا غسل رجلیہ، خرجت کل خطیئۃ مشتھا رجلاہ مع الماء ،أو مع آخر قطر الماء، حتی یخرج نقیا من الذنوب . [1] ترجمہ:سیدناابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب مسلم یا مؤمن بندہ وضوکرتاہے اور اپناچہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے کے تمام گناہ جو اس کی بدنظری کے تعلق سے ہوتے ہیں ،پانی کے آخری قطرے کے گرنے تک جھڑ چکے ہوتے ہیں،پھر جب اپنے ہاتھوں کو دھوتا ہے تو ہاتھوں کی کسی بھی قسم کی زیادتی کے تعلق سے تمام گناہ،پانی کےآخری قطرے کے گرنے تک جھڑ چکے ہوتے ہیں،پھر جب اپنے پاؤں دھوتاہے تو ان کے غلط استعمال کے تعلق سے کئے گئے تمام گناہ ،پانی کے آخری قطرے کے گرنے تک جھڑ چکے ہوتے ہیں،حتی کہ وہ مکمل وضوکرکے گناہوں سے پاک
Flag Counter