Maktaba Wahhabi

70 - 144
ہوجائے تو فوراً نیکی کرلو،وہ نیکی اس گناہ کو مٹاڈالے گی۔ چنداحادیث ملاحظہ ہوں: (۱) وعن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : من توضأ فأحسن الوضوء، خرجت خطایاہ من جسدہ حتی تخرج من تحت أظفارہ. [1] ترجمہ:عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بہت اچھی طرح سے وضوکرے، اس کے جسم سے تمام گناہ خارج ہوجاتے ہیں،حتی کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔ (۲) وعنہ قال: رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم توضأ مثل وضوئی ھذا ثم قال: من توضأ ھکذا، غفرلہ ما تقدم من ذنبہ، وکانت صلاتہ ومشیتہ إلی المسجد نافلۃ .[2] ترجمہ:سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے، فرماتے ہیں:میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا،جس طرح کہ میں نے ابھی وضو کیا ہے،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: جو شخص اسی طرح وضوکرے گا اس کے سابقہ تمام(صغیرہ) گناہ معاف
Flag Counter