Maktaba Wahhabi

78 - 144
منھم لایشرک باللہ شیئا. [1] ترجمہ:سیدناابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر نبی کو ایک دعائِ مستجاب دی گئی ہے، میں نے اپنی وہ دعا چھپا رکھی ہے،تاکہ قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کیلئے اسے استعمال کرسکوں، اور یہ شفاعت ہر اُس شخص کو حاصل ہوگی جس نے مرتے دم تک شرک نہ کیا ہو۔ ذکراللہ بہت بڑا وسیلۂ مغفرت ہے اللہ تعالیٰ کافرمان ہے:[وَالذّٰكِرِيْنَ اللہَ كَثِيْرًا وَّالذّٰكِرٰتِ۝۰ۙ اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِيْمًا۝۳۵ ][2] یعنی:اللہ تعالیٰ کا بہت زیادہ ذکرکرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور اجرِعظیم تیارکررکھاہے۔ عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من قال لاإلٰہ إ لااللہ وحدہ لا شریک لہ ، لہ الملک ،ولہ الحمد، وھو علی کل شیء قدیر، فی یوم مائۃ مرۃ کانت لہ عدل عشر رقاب وکتبت لہ مائۃ حسنۃ، ومحیت عنہ مائۃ سیئۃ، وکانت لہ حرزا من الشیطان یومہ
Flag Counter