Maktaba Wahhabi

67 - 144
کثرتِ استغفار،منہج نبوی ہے کثرتِ استغفار کا منہج ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ مبارکہ سے حاصل ہوتاہے: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: [واللہ إنی لأستغفراللہ وأتوب إلیہ فی الیوم أکثر من سبعین مرۃ] [1] یعنی:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے:اللہ کی قسم!میں اپنے رب کے سامنے ایک دن میں سترمرتبہ سے زیادہ، توبہ واستغفار کرتاہوں ۔ صحیح مسلم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مذکورہے: [إنہ لیغان علی قلبی وإنی لأستغفر اللہ و أتوب إلیہ فی الیوم مأئۃ مرۃ][2] یعنی:کبھی کبھار مجھے بھی اپنے دل پر غبار سا محسوس ہوتاہےاور میں دن بھر میںسودفعہ توبہ اور استغفار کرتاہوں۔ بلکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو صرف ایک مجلس میں ہی سوبار استغفار کرلیاکرتے تھے۔
Flag Counter