Maktaba Wahhabi

68 - 144
عن ابن عمر رضی اللہ عنھما قال: [کنا نعد لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی المجلس الواحد مأئۃ مرۃ رب اغفرلی وتب علی إنک أنت التواب الرحیم][1] یعنی:عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:ہم نے ایک ہی مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سومرتبہ استغفارکرنا شمار کیاہے،چنانچہ آپ یوں فرماتے جاتے: [رب اغفرلی وتب علی إنک أنت التواب الرحیم] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے توبہ واستغفار کے معاملے کووفات سے قبل مزید بڑھا دیاتھا،چنانچہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: [کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یکثر أن یقول قبل موتہ: سبحان اللہ وبحمدہ أستغفراللہ وأتوب إلیہ][2] یعنی: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات سے قبل،بکثرت یہ کہنا شروع کردیاتھا:اللہ تعالیٰ پاک ہے،اسی کیلئے ہمہ قسم کی حمد ہے،میں اس کی طرف توبہ واستغفار کرتاہوں۔ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفور لہ تھی[لِّيَغْفِرَ لَكَ اللہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَمَا تَاَخَّرَ ][3]
Flag Counter