Maktaba Wahhabi

149 - 144
نافرمانی پر تل جائیں،تو یہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت میں کوئی کمی نہ کرسکیں گے ،حالانکہ دنیا کی بادشاہتوں کا دستور یہ ہے کہ جتنا ان کے دشمنوںکا دائرہ بڑھتا جائے گا اتنا ہی وہ کمزور پڑتے جائیں گے،مگر اللہ تعالیٰ کی بادشاہت میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی؛کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت ایسی کامل واکمل ہے جوکمالِ غنیٰ کی بناپر کسی کمی کا شکار نہ ہوگی۔ تقویٰ یافسق کااصل محل (۱۶)حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تقویٰ یا فسق وفجور کا اصل محل انسان کا دل ہے؛کیونکہ حدیث میں (أتقی قلب رجل )اور(أفجر قلب رجل) کے جملے استعمال ہوئے ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ تقویٰ اور گناہ دونوں کا اصل مرکز قلبِ انسانی ہے۔اسی لئے دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایاہے: (ألاو إن فی الجسد مضغۃ إذا صلحت صلح الجسد کلہ وإذا فسدت فسد الجسدکلہ ،ألاوھی القلب)[1] یعنی:انسانی ڈھانچے میں ایک لوتھڑا ہے،اگر وہ درست ہے توپوراجسم درست ہے،اوراگر وہ فاسدہوجائے تو پورا جسم فساد کاشکارہوجائےگا،وہ ٹکڑاانسان کادل ہے۔ ایک مشہور قصہ کے مطابق جب ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری اطاعت کرونگالیکن زنا نہیں چھوڑپاؤنگا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے
Flag Counter