Maktaba Wahhabi

61 - 144
پانچواں جملہ: یاعبادی إنکم تخطئون باللیل والنھار وأنا أغفر الذنوب جمیعا فاستغفرونی أغفرلکم، (اللہ تعالیٰ گناہوں کومعاف کرنے والاہے) اے میرے بندو!بلاشبہ تم سب کے سب دن رات گناہ کرتے ہو،اور میں ہی تمام گناہوں کو معاف کرنے والاہوں،پس مجھ سے استغفار کرو،میں ہی تمہارے گناہوں کو معاف کرونگا۔ یہ حدیث اللہ تعالیٰ کی رحمت اور بندوںسے اس کی محبت کا ایک عظیم شاہکار ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ کی طرف الحاء وانابت اور سچی توبہ واستغفار سے ہم اپنا ہرقسم کا گناہ معاف کرواسکتے ہیں؛کیونکہ اللہ تعالیٰ خود فرمارہا ہے (فاستغفرونی)یہ امرکاصیغہ ہے ،گویا اللہ تعالیٰ حکم دے رہا ہےکہ مجھ سے استغفار کرو،جب وہ خود استغفار کاحکم دے رہا ہے تو استغفار کرنے پر وہ گناہوں کو کیوں نہ معاف فرمائے گا؟اس حدیث میں توبہ واستغفار پر یقینی بخشش کی نوید موجودہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے: [قُلْ يٰعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَۃِ
Flag Counter