Maktaba Wahhabi

62 - 144
اللہِ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِيْعًا۝۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۝۵۳][1] یعنی:(میری جانب سے) کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ، بالیقین اللہ تعالیٰ سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے، واقعی وه بڑی بخشش بڑی رحمت والاہے ۔ خطااور اس کاعلاج اللہ تعالیٰ نے انسانوں پر بہت سے اعمال فرض فرمائے ہیں،جنہیں پورا کرنا ضروری ہے،اور بہت سے امور ناجائز اورحرام قرار دیئے ہیںجن سے اجتناب برتنا ضروری ہے، مگر انسان خطاکاپتلاہے،اور ادائیگیٔ فرائض اور اجتناب محرمات میں کوتاہی کا مرتکب ہوجاتاہے،حدیث میں اسی تقصیر کو خطاسے تعبیرکیاگیاہےاور اس کا علاج جوکہ انتہائی آسان ہے یہ بتایاگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرتے رہو،بلاشبہ وہ تمام گناہوں کو معاف کرنے والاہے۔ مضمونِ حدیث سے ثابت ہورہا ہے کہ ہربندہ گناہ کا مرتکب ہوسکتا ہے، (الامن عصمہ اللہ)لہذا توبہ کی طرف اضطرار وافتقار،ہربندہ کی سب سے اہم ضرورت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
Flag Counter