Maktaba Wahhabi

148 - 144
اللہ تعالیٰ کابندوں سے کمال غنیٰ (۱۴) حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تمام انسان جمع ہوکر اللہ تعالیٰ کو نہ تو کوئی نفع پہنچاسکتے ہیں،نہ اس کا کوئی نقصان کرسکتے ہیں،نافع اور ضارتو صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے،بندوں کے بس میں ایسا کچھ نہیں۔ یہ جملہ اللہ تعالیٰ کے اپنے بندوں سے کمالِ غنیٰ کی دلیل ہے۔ (۱۵) حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر تمام اولین وآخرین،انس وجن، سب سے بڑے متقی انسان کا روپ دھار لیں اور پوری کائنات کے دل سب سے بڑے متقی انسان کے دل کی مانند تقویٰ سے لبریز ہوجائیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت میں ایک ذرہ کابھی اضافہ نہ کرسکیں گے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تمام اولین وآخرین اور انس وجن متقی بلکہ أتقی بن جائیں گے تو یہ سب اللہ تعالیٰ کے اولیاء کہلائیں گے،ان سب کا شمار اللہ تعالیٰ کے ایسے لشکر کی صورت ہوگا جو قطعاً اس کی حکم عدولی نہ کرتے ہوں ۔ دنیا میں کسی بادشاہ کے جتنے لشکری یا اعوان وانصار بڑھتے جائیں گے،اتنا ہی ان کی بادشاہت میں وسعت پیداہوتی جائے گی،مگر اللہ تعالیٰ ایسا کمالِ غنیٰ کی صفت سے متصف ہے کہ اس کی بادشاہت کامل واکمل ہے،جس میں ذرہ برابر اضافہ کی گنجائش نہیں ہے۔ اسی طرح اگر تمام اولین وآخرین،جن وانس فاسق وفاجر بن جائیں اور اللہ تعالیٰ کی
Flag Counter