Maktaba Wahhabi

44 - 144
یعنی:جواللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا رہے گا،وہ ان بندوں کے ساتھ ہوگاجن پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہوا:وہ انبیاء ہیں،صدیقین ہیں، شہداء ہیں، اورصالحین ہیں،یہ کتنی عمدہ رفاقت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چھینک مارنے والے کو یہ جواب دینے کی تلقین فرمایا کرتے تھے:’’یھدیکم اللہ ویصلح بالکم‘‘ یعنی:اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت پر رکھے اور تمہارے تمام امور سیدھے کردے۔ جو لوگ ہدایت کا کام کرتے رہتے ہیں وہ عنداللہ نہایت برگزیدہ ہیں؛ کیونکہ انہوں نے اپنے کاندھوں پر انبیاء ومرسلین کا مشن اٹھارکھاہے،اور اگر ان کی دعوت سے ایک شخص بھی راہِ راست پر آجائے تو اس عمل کو دنیا کا سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیاگیاہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امیر المؤمنین جنابِ علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: ’’لأن یھدی اللہ بک رجلا واحدا خیر لک من حمر النعم‘‘[1] یعنی:اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے ایک شخص کو ہدایت دے دے، تو یہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہترہے۔ واضح ہوکہ اہل عرب کے نزدیک سب سے قیمتی اورنفیس مال،سرخ اونٹ ہواکرتا تھا۔ ہدایت کے متعلق اہم نکتہ آخر میں سب سے اہم نکتہ کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتاہوں اور وہ یہ کہ خواہ طلبِ
Flag Counter