Maktaba Wahhabi

43 - 144
یعنی:اے اللہ!ہم تجھ سے ہدایت،تقویٰ،پاک دامنی،اور غنی کا سوال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا بھی فرمایا کرتے تھے: ’’إھدنی لما أختلف فیہ من الحق بإذنک ،إنک تھدی من تشاء إلی صراط مستقیم‘‘ یعنی:اے اللہ!حق میں جواختلاف کیاجائے ،مجھے اس میں اپنے امر سے ہدایت کا راستہ دکھلادے،بے شک تو جسے چاہتاہے صراطِ مستقیم کی ہدایت عطا فرمادیتاہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نواسہ حسن رضی اللہ عنہ کو دعاءِقنوت تعلیم فرمائی تھی، جس کا پہلا جملہ یہ ہے:’’أللھم اھدنی فیمن ھدیت ‘‘یعنی:اے اللہ!مجھے ہدایت دے دےاپنے ان بندوں میں جنہیں تو نے ہدایت دی۔ اس دعا میں دودرخواستیں ہیں:ایک ہدایت کی اوردوسری ہدایت یافتہ بندوں میں شامل ہونے کی۔ اس لحاظ سے یہ دعا نہایت عظیم الشان ہے؛کیونکہ ہدایت یافتہ بندے انبیاء ومرسلین ہیں،صدیقین ،شہداء،اورصالحین ہیں،جن کاذکر اس آیت کریمہ میں ہے: [وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰۗىِٕكَ مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيْہِمْ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّہَدَاۗءِ وَالصّٰلِحِيْنَ۝۰ۚ وَحَسُنَ اُولٰۗىِٕكَ رَفِيْقًاۭ ][1]
Flag Counter