Maktaba Wahhabi

126 - 144
عن ابی ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم :(عرضت علی أعمال أمتی حسنھا وسیئھا، فوجدت فی محاسن أعمالھا الأذی یماط عن الطریق ووجدت فی مساویٔ أعمالھا النخاعۃ تکون فی المسجد لاتدفن ) [1] یعنی:ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھ پر میری امت کے اچھے اور برے اعمال نامے پیش کئے گئے، میں نے ان کے اچھے اعمال میں ،راستہ میں سے کسی تکلیف دہ چیز کا ہٹادینا دیکھا،اور ان کے برے اعمال میں یہ عمل بھی دیکھا کہ کسی نے مسجد میں تھوک دیاہواور اسے دفن نہ کیاہو۔ ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (لاتحقرن من المعروف شیئا ولو أن تلقی أخاک بوجہ طلیق) [2] یعنی:کسی نیکی کو چھوٹا نہ جانو،خواہ اپنے کسی بھائی سے خندہ پیشانی سے ملنا کیوں نہ ہو۔ ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےا رشاد فرمایا: (یا نساء المسلمات لاتحقرن جارۃ لجارتھا ولو فرسن شاۃ)[3]
Flag Counter