Maktaba Wahhabi

93 - 100
کہ جنت وجہنم حق ہیں یا نہیں ؟۔۔۔ میں نہیں جانتا‘ مجھے شک ہے۔تو اس قسم کے آدمی سے توبہ کروائی جائے گی‘ اگر توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے کفر کے سبب قتل کردیا جائے گا، کیونکہ اس نے ایک ایسی چیز کے بارے میں شک کیا ہے جو اسلام میں نص اور اجماع کے ذریعہ بدیہی طور پر معلوم ہے۔ جو شخص اپنے دین میں شک کرے اور کہے کہ میں نہیں جانتا کہ اللہ حق ہے ؟ یا رسول حق ہیں ؟ وہ سچے ہیں یا جھوٹے؟ یا یہ کہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا وہ آخری نبی تھے؟ یا یہ کہے کہ میں نہیں جانتا کہ مسیلمہ جھوٹا تھا یا نہیں ؟ یا یہ کہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسود عنسی - جس نے یمن میں نبوت کا دعویٰ کیا تھا- جھوٹا تھا یا نہیں ؟ یہ تمام شکوک دین اسلام سے ارتداد کا سبب ہیں، ان کے مرتکب سے توبہ کرائی جائے گی اور اس کے سامنے حق کھول کھول کر بیان کیا جائے گا، اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے گا۔ اسی طرح اگر یہ کہے کہ مجھے نماز کے بارے میں شک ہے وہ واجب ہے یا نہیں ؟ اور زکاۃ واجب ہے یا نہیں ؟ اورماہ رمضان کے روزں کے بارے میں شک ہے کہ کیا وہ واجب ہیں یا نہیں ؟ یا استطاعت کے
Flag Counter