Maktaba Wahhabi

35 - 100
میں دے دیتا ہے‘ یہاں تک کہ جب وہ آخرت میں پہنچے گا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ ہوگی جس کا اسے بدلہ دیا جائے۔ ۱۴-اسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ مسلمان کا سینہ کھول دیتا ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿فَمَن يُرِدِ اللّٰہُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ﴾[1] سو جس شخص کو اللہ تعالیٰ (ہدایت کے)راستے پر ڈالنا چاہے اس کے سینے کو اسلام کے لئے کشادہ کردیتا ہے اور جس کو بے راہ رکھنا چاہے اس کے سینے کو بہت تنگ کردیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے۔ ۱۵- اسلام دنیا و آخرت میں مسلمان کے لئے روشنی اور بصیرت کا سبب ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
Flag Counter