Maktaba Wahhabi

42 - 100
نبیاً‘‘(میں اللہ کو اپنا رب مان کر، اسلام کواپنا دین مان کر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنانبی مان کر راضی و خوش ہوگیا)تو اس کا اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ وہ اسے راضی و خوش کردے۔ ۲۰- اسلام ہی وہ دین ہے جس کی اللہ نے تکمیل فرمائی ہے اور اسے پسند فرمایا ہے اور اسے (قیامت تک کے لئے) آخری دین قرار دیا ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا﴾[1] آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور اسلام کو تمہارے لئے بحیثیت دین پسند کرلیا۔ ۲۱-اسلام ہر خیرو بھلائی کا حکم دیتا ہے اور ہر طرح کی برائی اور نقصان سے منع کرتا ہے: چنانچہ ایسی کوئی چھوٹی یا بڑی مصلحت اور کوئی ایسی بھلائی نہیں ہے جس کی طرف اسلام نے رہنمائی نہ کی ہو، اور نہ ہی کوئی ایسی برائی
Flag Counter