Maktaba Wahhabi

86 - 100
ذبح کرے‘ یا جنوں کی عبادت کے لئے ذبح کرے‘ یا ستاروں کی قربت کی غرض سے ان کو ذبح کرے ‘ ان تما م صورتوں میں چونکہ (جانور)غیر اللہ کے لئے ذبح کیا گیا ہے اس لئے وہ مردار اور حرام ہے‘ اور یہ عمل کفر اکبر ہے- ہم اللہ سے عافیت مانگتے ہیں - یہ ساری چیزیں ارتداد کی قسموں میں سے ہیں اور عملی نواقض ہیں۔ ۳- اعتقادی ارتداد: اعتقادی ارتداد کی قسموں میں سے انسان جن باتوں کا محض اپنے دل میں عقیدہ رکھے اس کو عملاً انجام نہ دے اور نہ زبان سے کہے یہ ہے کہ مثال کے طورپر وہ اپنے دل میں یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ عزوجل محتاج اور فقیر ہے یا بخیل ہے یا ظالم ہے، گرچہ وہ اسے اپنی زبان سے نہ کہے اور نہ اسے عملاً انجام دے‘ محض اپنے اس فاسد عقیدہ ہی کی بنیاد پر مسلمانوں کے اجماع کے مطابق کافر ہوجائے گا۔ یا اپنے دل میں یہ عقیدہ رکھے کہ بعث(مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جانا) اور نشور(میدان محشر میں اکٹھا کیا جانا) کوئی چیز نہیں اور اس سلسلہ
Flag Counter