Maktaba Wahhabi

13 - 100
پہلا مبحث: اسلام کانور پہلا مطلب: اسلام کا مفہوم اسلام کے لغوی معنیٰ تابعداری کرنے اور سر تسلیم خم کردینے کے ہیں، اور شریعت کی اصطلاح میں اس کا اطلاق دو حالتوں پر ہوتا ہے: پہلی حالت: یہ ہے کہ ایمان کا ذکر کئے بغیر صرف اسلام کا ذکر کیا جائے: ایسی صورت میں اس سے اصول و فروع سمیت پورا دین اسلام مراد ہوگا، خواہ وہ اعتقادات ہوں یا اقوال و افعال، اس سے معلوم ہوا کہ اسلام جب تنہا بولا جائے تواس سے زبان کا اقرار‘ دل کا اعتقاد اور اللہ تعالیٰ کی مقدر کردہ تمام چیزوں میں اس کے لئے سر تسلیم خم کردینا مراد ہوتا ہے، جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی گفتگو میں ذکر کیا گیا ہے: [1]
Flag Counter