Maktaba Wahhabi

92 - 100
اللہ ! مدد کیجئے‘ مدد کیجئے ‘ ہمارے دشمنوں پر ہماری مدد کیجئے، ہم جن پریشانیوں میں مبتلا ہیں آپ ان سے بخوبی واقف ہیں، لہٰذا ہمارے دشمنوں پر ہماری مددفرمایئے۔ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے‘ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے‘ یہ ساری چیزیں قول وعمل کا شرک ہیں، اور اگر انسان اس کے ساتھ یہ عقیدہ بھی رکھے کہ ایسا کرناجائز ہے‘ اس میں کوئی حرج نہیں ‘ تو وہ ایسا شخص قول‘ عمل اور عقیدہ ہراعتبار سے کافر ہوجائے گا، ہم اللہ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ ۴-شک کے ذریعہ ارتداد: ہم نے (آپ کے سامنے) قول‘ عمل اور عقیدہ کے ذریعہ ہونے والا ارتداد پیش کیا، جہاں تک شک کے ذریعہ ارتداد کامسئلہ ہے تو اس کی مثال یہ ہے کہ کوئی کہے: میں نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ حق ہے یا نہیں ؟۔۔۔ مجھے شک ہے! تو ایسا شخص شک کی وجہ سے کافر ہے، یا یہ کہے کہ: میں نہیں جانتا کہ مرنے کے بعد دوبارہ اٹھایا جانا حق ہے یا نہیں ؟ یا یہ کہے کہ: مجھے نہیں معلوم
Flag Counter