Maktaba Wahhabi

26 - 100
۳- اسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ (لوگوں کو) کفر کی تاریکیوں سے نکال کر اسلام اور ایمان کی روشنی کی طرف لاتا ہے۔ ۴-اسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ تمام گناہوں اور خطاؤں کو معاف فرمادیتا ہے: کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: ﴿قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَنتَهُوا يُغْفَرْ لَهُم مَّا قَدْ سَلَفَ﴾[1] آپ ان کوفروں سے کہہ دیجئے کہ اگر یہ لوگ باز آجائیں تو ان کے سارے گناہ جو پہلے ہوچکے ہیں معاف کردیئے جائیں گے۔ اورحضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ان کے اسلام لانے کے واقعہ کے سلسلہ میں ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں اسلام کی محبت ڈال دی، تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر اور کہا: اپنا دست مبارک بڑھایئے تاکہ میں بیعت کروں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک بڑھایا تو میں نے اپنا ہاتھ
Flag Counter