Maktaba Wahhabi

17 - 100
۱ول: اسلام کا مرتبہ: اور اس کے پانچ ارکان ہیں : اس بات کی شہادت کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ‘ اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکاۃ ادا کرنا‘ ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور جسے خانہ کعبہ تک پہنچنے کی استطاعت ہو اس پر اس کا حج کرنا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے سوال کے جواب میں فرمایا تھا: ’’ الإسلامُ أن تشهدَ أن لا إلَهَ إلّا اللّٰہُ، وأنَّ محمَّدًا رسولُ اللّٰہِ، وتقيمَ الصَّلاةَ، وتُؤْتيَ الزَّكاةَ، وتَصومَ رمضانَ، وتحجَّ البيتَ إنِ استطعتَ إليهِ سبيلًا ‘‘[1] اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرو‘ زکاۃ دو‘ ماہ رمضان کے روزے رکھو اور اگر تمہیں اللہ کے گھر (کعبہ) تک پہنچے کی طاقت ہوتو اس کا حج کرو۔
Flag Counter