Maktaba Wahhabi

81 - 100
۱- قولی ارتداد: دین اسلام کو باطل کرنے والے نواقض بے شمار ہیں، ان میں سے ایک قول بھی ہے: جیسے اللہ تعالیٰ کو برا بھلا کہنا، یہ ایسی بات ہے جو اسلام کو باطل کردیتی ہے، نیز اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو برابھلا کہنا، یا ان پر عیب لگانا، مثال کے طور پر یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ ظالم ہے‘ اللہ تعالیٰ بخیل ہے، اللہ تعالیٰ فقیر و محتاج ہے، اللہ تعالیٰ بعض چیزوں کو نہیں جانتا ہے‘ یا اسے بعض چیزوں پر قدرت نہیں ہے، ان تمام باتوں کا زبان پر لانا دین اسلام سے مرتدہوجاناہے۔ جس نے اللہ عزوجل کی تنقیص کی یا اسے برا بھلا کہا یا کسی طرح عیب جوئی کی تو ایسا شخص - ہم اللہ کی پناہ چاہتے ہیں - کافر اور دین اسلام سے خارج ہے، یہ قولی ارتداد ہے ‘ جب انسان اللہ کو برا بھلا کہے یااس کا مذاق اڑائے یا اس کی تنقیص کرے یا اسے کسی ایسے وصف سے متصف کرے جو اس کے شایان شان نہیں ‘ جیسے یہودی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بخیل ہے‘ اللہ تعالیٰ محتاج اور ہم مالدار ہیں، یا یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ بعض چیزیں نہیں جانتا
Flag Counter