Maktaba Wahhabi

48 - 100
بے شک جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے اس پر اللہ نے جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور ظالموں کاکوئی مددگار نہیں ہوگا۔ غیر اللہ کے لئے ذبح کرنا بھی اسی میں داخل ہے، جیسے کوئی شخص جن یا قبر کے لئے (جانور) ذبح کرے۔ دوم: جو اپنے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان واسطے بنائے اور ان کی دہائی دے، ان سے شفاعت کا سوال کرے اور ان پر توکل و بھروسہ کرے، ایسا شخص متفقہ طور پر کافر ہے۔ سوم: جو مشرکوں کو کافر نہ قرار دے یا ان کے کفر میں شک کرے یا ان کے مذہب کو صحیح جانے، وہ کافر ہے۔ چہارم: جو یہ عقیدہ رکھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کا طریقہ (ہدایت) آپ کے طریقہ سے زیادہ کامل ومکمل ہے، یا آپ کے علاوہ کسی اور کا فیصلہ آپ کے فیصلہ سے بہتر ہے - جیسے کچھ لوگ طاغوت کے فیصلہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ سے افضل سمجھتے ہیں - تو ایسا شخص کافر ہے۔
Flag Counter