Maktaba Wahhabi

45 - 100
(ب) اسلام زندگی کے تمام شعبہ جات اور انسانی سلوک پر مکمل طور پر محیط ہے۔ (ج) اسلام ہر زمانہ اور ہر دور کے مکلف جن وانس (جن پر شریعت کے احکام لاگو ہوتے ہیں) کے لئے عام ہے: اللہ عزوجل کاارشادہے: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللّٰہِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا﴾[1] آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں۔ (د) اسلام ثواب و عذاب کے اعتبار سے دنیوی جزاکے ساتھ اخروی جزاکا دین ہے۔ (ھ) اسلام لوگوں کو انسانی کمال کے اعلیٰ ترین معیار تک پہنچانے کا حریص ہے: اور یہ اسلام کا مثالی دین ہونا ہے‘ (لیکن) ساتھ ہی اسلام انسانی طبیعت اور اس کی واقعی صورت حال کو بھی پس پشت نہیں ڈالتا، اور یہی اسلام کی واقعیت ہے۔
Flag Counter