Maktaba Wahhabi

73 - 100
کرتا، بلکہ کفر اصغر کے مرتکب سے اس قدر محبت اور دوستی رکھی جائے گی جس قدر اس میں ایمان ہوگا، اور اس سے اس قدر دشمنی اور بغض رکھاجائے گا جس قدر اس میں نافرمانی ہوگی۔[1] تیسرا مطلب:تکفیر(کافر قرار دینے)کی خطرناکی: سب سے پہلے ہمیں جو اصول سمجھنا چاہئے وہ یہ ہے کہ کسی بھی شخص پر کفر کا حکم لگانا بڑاہی خطرناک ہے، کیونکہ اس پر بڑے ہی خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان میں سے چند اثرات حسب ذیل ہیں : ۱- اس کی بیوی کے لئے اس کے ساتھ رہنا جائز نہیں رہ جائے گا، بلکہ ان دونوں کے درمیان جدائی پیدا کرنا ضروری ہوگا،کیونکہ یقینی اجماع ہے کہ کسی مسلمان خاتون کا کافر مرد کی بیوی بننا جائز نہیں۔ ۲- اس کے بچوں کا اس کے ماتحت رہنا جائز نہیں رہ جائے گا،کیونکہ اس کے تعلق سے اس شخص پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ‘ بلکہ اس بات کا اندیشہ
Flag Counter